والدین بیوی اور بچوں میں وراثت
فتویٰ927:
ایک شخص فوت ہوا اس کا کل ترکہ 23 لاکھ بنا اس کے ورثا میں اس کے ماں باپ بیوہ دو بیٹیاں اور بیٹا ہے ؟ میت پر قرض نہیں تھا اور وصیت بھی نہیں کی تھی۔
سائل : عمیزه اقبال
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر بیان کی گئی معلومات درست ہیں تو کل مال کے 96 حصے ہوں گے جس میں سے میت کے باپ کو 16 حصے، ماں کو 16 حصے، بیوہ کو 12 حصے، بیٹے کو 26 حصے اور ہر بیٹی کو 13 حصے ملیں گے۔ ان حصوں کے ، مطابق 23لاکھ کی تقسیم کاری ایسے ہو گی کہ باپ کو 3لاکھ 83 ہزار 3 سو 33 روپے، ماں کو بھی اتنے ہی ملیں گے ،بیوہ کو 2 لاکھ 87 ہزار 5 سو ، بیٹے کو 6 لاکھ 22 ہزار 9 سو 17 روپے اور ہر بیٹی کو 3 لاکھ 11 ہزار 4 سو 58 روپے۔
مسئله از 24 x4 = 96
میت
بیوہ
ماں
باپ
بیٹا
2 بیٹیاں
ثمن
سدس
سدس
عصبہ
1-Aug
1-Jun
1-Jun
3
4
4
13
12
16
16
52
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
02 جمادی الاخر 1445ھ/ 16 دسمبر 2023ء
تعریفات