وارث خنثی ہو تو

وارث خنثی ہو تو

فتویٰ925:

اولاد اگر خنثی مشکل ہو تو ایک حصہ ملے گا یا دو ؟

سائل : محمد طلحه حنان

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

خنثی پر کسی علامت کے ذریعے اگر مرد یا عورت ہونے کا حکم لگ سکے تو وراثت اسی حساب سے تقسیم ہو گی اور اگر کوئی علامت واضح نہ ہو سکے اور وہ خنثی مشکل ہو تو اب مذکر و مؤنث دونوں طرح مسئلہ بنائیں گے جس صورت میں اس کا حصہ کم ہو گا وہی مان کر حصہ دیا جائے گا اور اگر ایک صورت میں محروم ہو دوسرے میں نہ ہو تو محروم والی صورت اختیار کی جائے گی۔ بہار شریعت میں ہے: ” خنثی مشکل کا حکم یہ ہے کہ اس کو مذکر و مؤنث مان کر جس صورت میں کم ملتا ہے وہ دیا جائے گا اور اگر ایک صورت میں اسے حصہ ملتا ہے اور ایک صورت میں نہیں ملتا تو نہ ملنے والی صورت اختیار کی جائے گی۔ “

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 20، صفحہ 1174)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

30 ذوالحجہ 1444 ھ /19 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں