وائی فائی کنکشن کے لئے کسٹمر ڈھونڈنے پر کمیشن
فتویٰ860:
وائی فائی کمپنی اگر کسٹمر ز ڈھونڈنے پر کمیشن دے تو کیا کمیشن پر یہ کام کر سکتے ہیں؟
سائل : سمیع رضا مصطفائی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر کوئی شخص وائی فائی کمپنی کو کسٹمرز ڈھونڈ کر دے اور اس کے لئے محنت وکوشش کرے اور عرف کے مطابق کمیشن پہلے سے طے کرلے تو ایسا کرنا شرعا جائز ہے۔ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”اگر بائع کی طرف سے محنت و کوشش و دو او دوش میں اپنا زمانہ صرف کیا تو صرف اجر مثل کا مستحق ہو گا، یعنی ایسے کام اتنی سعی پر جو مزدوری ہوتی ہے اس سے زائد نہ پائے گا اگر چہ بائع سے قرار داد کتنے ہی زیادہ کا ہو۔“
(فتاوی رضویہ، جلد 19، صفحه 453)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
11 رجب المرجب 1445ھ/ 23 جنوری 2024ء