نیکی کی دعوت

نیکی کی دعوت

فتویٰ917:

اگر کوئی شخص کسی برائی میں مبتلا ہو اور پتا ہو کہ وہ ہماری بات نہیں مانے گا تو کیا حکم ہے؟

سائل : محمد حسان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر کوئی شخص برائی میں مبتلا ہو اور پتا ہو کہ باز نہیں آئے گا لیکن سمجھانے پر نہ مارے گانہ گالیاں دے گا تو اختیار ہے کہ اسے نیکی کی دعوت دے یا نہ دے مگر نیکی کا حکم کرنا افضل ہے۔ عالمگیری میں ہے: ”و لو علم انهم لا يقبلون منه ولايخاف منه ضربا ولا شتما فهو بالخيار والامر افضل كذا فى المحیط “ یعنی: اور اگر معلوم ہے کہ وہ اس کی نیکی کی دعوت قبول نہیں کریں گے اور ان سے مار پڑنے اور گالی سننے کا بھی خوف نہیں تو اسے اختیار ہے اور نیکی کا حکم کرنا افضل ہے جیسا کہ محیط میں ہے۔

(عالمگیری جلد 5، صفحه 353)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

06 محرم الحرام 1446ھ/ 13 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں