نماز کے سجدوں میں شک ہو تو کیا حکم ہے

نماز کے سجدوں میں شک ہو تو کیا حکم ہے

سوال:اگر بڑھاپےکےسبب نماز کےسجدوں میں بھول ہوجائے کہ ایک کیا،دو یا زیادہ تو کیا حکم ہے ؟

سائل:عامرملتانی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سجدوں کی تعداد میں شک ہوتو غالب گمان پہ عمل کرےاقل یعنی ایک سجدہ ہونےپرغلبہ ہو تومزیدایک سجدے کرے اس صورت میں اور جب دوسے زائد سجدےکئےہوں تو رکن میں تاخیر ہونے کےسبب آخر میں سجدہ سہو کرےاور اگر دوسجدے کرنے پر دل جما یعنی غالب گمان ہوا تو اگر غور وفکر کرنے میں تین بار سبحان اللہ کہنےکی مقدار وقت گذراتو بھی وقفہ ہونےکےسبب سجدہ سہو کرے۔ ورنہ بغیر سجدہ سہو کےنمازدرست ہے۔

الدرالمختارمیں ہے:”وجب علیہ سجود السہو فی جمیع صور الشک سواء عمل بالتحری او بنی علی الاقل فتح لتاخیر الرکن، لکن فی السراج انہ یسجد للسہو فی اخذ الاقل مطلقا وفی غلبۃ الظن ان تفکر قدر رکن”

(الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ج2،ص94،دارالفکر بیروت)

بہار شریعت میں ہے:”شک کی سب صورتوں میں سجدۂ سہو واجب ہے اور غلبۂ ظن میں نہیں مگر جب کہ سوچنے میں ایک رُکن کا وقفہ ہوگیا تو واجب ہوگیا۔ قراء ت وغیرہ کسی موقع پر سوچنے لگا کہ بقدر ایک رکن یعنی تین بار سبحان اللہ کہنے کے وقفہ ہوا سجدۂ سہو واجب ہے۔”(بہار شریعت،حصہ4،سجدہ سہوکابیان،ص719 و 715مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

25 رجب 6144 ھ/21 جنوری 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں