نام بگاڑنا

نام بگاڑنا

فتویٰ751:

اگر کوئی شخص کسی ایسے کانام بگاڑ تاہے جس کانام کسی نبی کے نام پر ہو تو کیاحکم ہے؟

سائل : محمد عثمان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

کسی کا اس طرح نام بگاڑ نا کہ اس کی دل آزاری ہوتی ہو ویسے بھی ناجائز ہے لیکن کسی کے نام میں آخری سے ایک یا چند حروف کی کمی کر دینا جس سے سامنے والے کی دل آزاری نہ ہوتی ہو یہ ناجائز نہیں بلکہ اہل عرب میں یہ ہمیشہ سے رائج ہے البتہ ہمارے ہاں اس کو بھی نام بگاڑنا کہا جاتا ہے۔ بہر صورت اگر کسی کا نام نبی کے نام پر ہو تو وہاں مقصود نبی کی تو ہین نہیں ہوتی اس لئے یہ کفر نہیں البتہ اوپر بیان کردہ تفصیل کے مطابق حکم لگے گا۔ اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ہے : ” وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ ؕ “ ترجمہ: اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔(الحجرات : 11) تفسیر : ” (یعنی وہ نام )جو انہیں ناگوار معلوم ہوں۔۔۔ بعض علماء نے فرمایا کہ اس سے وہ القاب مراد ہیں جن سے مسلمان کی برائی نکلتی ہو اور اس کو نا گوار ہو لیکن تعریف کے القاب جو بچے ہوں ممنوع نہیں۔ “

(خزائن العرفان، صفحہ 950)

و الله اعلم عزو جل و رسولہ اعلم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

11 صفر المظفر 1445ھ/ 29 اگست 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں