میت اونچی سواری پر ہو تو جنازہ کا حکم

میت اونچی سواری پر ہو تو جنازہ کا حکم

سوال:میت کتنی اونچی سواری پر ہو تو نماز جنازہ نہ ہو گی ؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اگر میت اتنی اونچی ہو کہ امام کے قد سے بلند ہو مثلاًہاتھی ،اونٹ یااور بلند چیزپرتونمازجنازہ درست نہیں،کیونکہ میت کا امام یا تنہا نماز جنازہ پڑھنےوالے کے محاذی یعنی کسی جزو کےبرابر ہوناشرط ہے۔

ردالمحتار میں ہے:”فقد ذکر القہستانی عن التحفۃ ان رکنھا القیام ومحاذاتہ الٰی جزء من اجزاء المیت “قہستانی نے تحفۃ الفقہاء ذکر کیاہےنمازجنازہ کا رکن قیام ہے اور نمازی کا میت کے کسی جز کے مقابل ہونا ہے۔

(ردالمحتار،باب صلٰوۃالجنائز،ج2،ص208، دار الفکر بیروت)

سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فرماتےہیں:”اگر پلنگ اتنا اونچا ہوکہ قدِ آدم سے زائد ، جس میں امام کی محاذات میت کے کسی جزو سے نہ ہو البتہ نماز ناجائز ہوگی کہ محاذات شرط ہے، مگر کوئی پلنگ اتنا اونچا نہیں ہوتا ۔”

(فتاوی رضویہ،ج9،کتاب الجنائز،مسئلہ :49،رضافاؤنڈیشن لاہور)

حبیب الفتاوی میں ہے:”اصل یہ ہے کہ میت کو تنہا نماز جنازہ پڑھنے والے یا نماز جنازہ پڑھانے والے امام کےمحاذی و مقابل ہونا ضروری ہے اگر میت کو کسی سواری ،اونٹ ،گھوڑے،ہاتھی پر یا کسی اونچی چیز پر یا ہاتھوں کو اتنا اونچا کر دیا جائے کہ تنہا نماز پڑھنے والے یانماز پڑھانے والے امام کے مقابل و محاذات میں میت نہ ہو تو نماز جنازہ جائز و صحیح نہیں ہو گی۔ (حبیب الفتاوی،صفحہ 559-560،شبیربرادرز لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

23 رجب 6144 ھ/24 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں