مچھلی مر جائے تو کھانا
فتویٰ733:
مچھلی اگر مر کر پانی کی سطح پر آجائے تو اس کا کھانا کیسا ؟
سائل : منصور خان
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
مچھلی اگر خود مر کر پانی میں الٹی تیرنے لگی تو اس کا کھانا حرام ہے اور اگر مچھلی کو مارا اور اس سے وہ مر کر الٹی تیرنے لگی تو حلال ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” جو مچھلی پانی میں مرکر تیر گئی یعنی جو بغیر مارے اپنے آپ مر کر پانی کی سطح پر الٹ گئی وہ حرام ہے مچھلی کو مارا اور وہ مر کر الٹی تیرنے لگی یہ حرام نہیں۔“
(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 15، صفحہ 324)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
25 محرم الحرام 1445ھ/ 13 اگست 2023 ء