مغرب کےفرضوں سے پہلےنفل پڑھنا

مغرب کےفرضوں سے پہلےنفل پڑھنا

سوال:مغرب کے فرضوں سے پہلے تحیۃ الوضو یاتحیۃ المسجد کے نفل پڑھناکیسا؟

سائل:طلحہ اختر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حدیث پاک سے ثابت ہے مغرب کی نماز میں تعجیل یعنی جلدی کی جائےاس لیے حکم ہے کہ غروب آفتاب کے بعد نفل نہ پڑھے جائیں بلکہ جلد نماز مغرب ادا کی جائے۔

سنن ابوداؤد میں ہے،مرثد بن عبداللہ کہتے ہیں کہ  جب ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ہمارے پاس جہاد کے ارادے سے آئے، ان دنوں عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ مصر کے حاکم تھے، تو عقبہ نے نماز مغرب میں دیر کی، ابوایوب رض اللہ عنہ نے کھڑےہوئےاور فرمایا عقبہ!یہ کیسی نماز ہے۔ عقبہ نے کہا ہم مشغول رہے فرمایاکیاتم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کایہ فرمان نہیں سنا:”لا تزال امتي بخير او قال على الفطرة ما لم يؤخروا المغرب إلى ان تشتبك النجوم” میری امت بھلائی پر یا فرمایا فطرت پر رہے گی جب تک مغرب کو تاروں کے گتھ جانے تک تاخیر نہ کریں۔

(ابوداؤد ، كتاب الصلاة، باب في وقت المغرب،جلد1،صفحہ71،حدیث:418،مطبوعہ لاہور)

فتاوی ہندیہ میں ہے:”تسعۃ اوقات یکتہ فیہا النوافل وما فی معناہا — ومنہامابعد الشمس قبل صلاۃ المغرب “

(فتاوی ہندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الأول ، ج1،ص53،دارالفکر بیروت)

بہار شریعت میں ہے:” غروب آفتاب سے فرض مغرب تک(نفل پڑھنامنع ہے)۔ “

(بہارشریعت،جلد۱، حصہ سوم،صفحہ456،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

6 محرم الحرام 8144ھ/22 جون 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں