مضاربت میں کس صورت میں نقصان رب المال پر آئے گا

مضاربت میں کس صورت میں نقصان رب المال پر آئے گا

فتویٰ724:

مضاربت میں جو نقصان رب المال پر آتا ہے وہ کس صورت میں آتا ہے کیا اس کی کچھ صورتیں بھی ہیں؟

سائل : غلام مر تضی مدنی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مضاربت میں ہونے والا نقصان پورا کرنے کی تین اہم صورتیں ہیں۔ پہلی یہ کہ مضاربت میں پہلے نفع بھی ہو چکا ہے اور نفع ابھی تقسیم نہیں ہوا تو اس نفع سے نقصان کو پورا کیا جائے گا، اگر مکمل نفع سے نقصان پورا ہو جائے تو فریقین کو کچھ نہیں ملے گا اور اگر نفع بچے تو دونوں طے شدہ تناسب کے اعتبار سے تقسیم کر لیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ نفع ہوا اور تقسیم بھی ہو چکا ہے اور مضاربت باقی ہے تو اس صورت میں وہ نفع واپس لے کر نقصان کو پورا کیا جائے گا۔ تیسری صورت یہ ہے کہ نفع کچھ نہیں ہوا یا نفع سے نقصان پورا نہیں ہو رہا تو اب جو نقصان پورا نہیں ہو رہا اس کو راس المال (capital) کی طرف پھیر اجائے گا اور یہ نقصان رب المال ( investor) برداشت کرے گا۔

(ملحضا: ماہنامہ فیضان مدینه، اگست 2022)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

04 محرم الحرام 1445ھ /23 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں