مسجد نبوی شریف میں گاڑیاں
فتویٰ916:
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے کہ مسجد نبوی شریف کے صحن میں گاڑیاں کھڑی کی گئی اس حوالے سے کیا حکم ہے؟
سائل : محمد اویس
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
صحابہ کرام علیھم الرضوان سے لے کر اب تک عاشقان رسول مسجد نبوی شریف کا بہت زیادہ ادب کرتے آئے ہیں اور ہمارے ایمان کا تقاضا بھی یہی ہے مگر کچھ لوگ اس ادب سے عاری ہیں جو کہ ان کی محرومی ہے۔ مسجد نبوی شریف کا باہر والا صحن کا وہ حصہ جہاں گاڑیاں لائی گئیں وہ فنائے مسجد ہے اور فنائے مسجد میں یوں گاڑیاں لانا واضح بے ادبی ہے۔ اور اس سے عاشقان رسول کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔ امیر اہلسنت لکھتے ہیں: ” حضرت سیدنا امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں : میں نے مدینہ منورہ میں حضرت سیدنا امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کے دروازے پر خراسان یا مضر کے گھوڑے بندھے دیکھے جو آپ رحمتہ اللہ علیہ کو بطورِ ہدیہ (GIFT) پیش کئے گئے تھے ، اس قدر اعلیٰ گھوڑے میں نے کبھی نہ دیکھے تھے۔ چنانچہ، میں نے عرض کی: ” یہ گھوڑے کتنے عمدہ ہیں ! فرمایا: ” میں یہ سب آپ کو تحفے میں دیتا ہوں۔ “ میں نے عرض کی : ”ایک گھوڑا اپنے لئے تو رکھ لیجئے۔ فرمایا: ”مجھے اللہ پاک سے حیا آتی ہے کہ اُس مبارک زمین کو اپنے گھوڑے کے قدموں تلے روندوں جس میں اُس کے پیارے پیمبر ، بی بی آمنہ کے دلبر ، مدینے کے تاجور ﷺ موجود ہیں یعنی آپ ﷺ کا روضۂ انور ہے۔“
( عاشقان رسول کی 130 حکایات، صفحہ 42)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
02 محرم الحرام 1446ھ/ 09 جولائی 2024ء