مسبوق نےامام کے ساتھ سلام پھیرا تو کیا حکم ہے

مسبوق نےامام کے ساتھ سلام پھیرا تو کیا حکم ہے

سوال:مسبوق کو امام کےساتھ سلام پھیرنے کی اجازت نہیں اگر سلام پھیر دیا تو کیا نماز فاسد ہوجائے گی؟

سائل:غلام مصطفی کیانی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مسبوق نے قصداً امام کےساتھ سلام پھیرا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ اگر بھول کربِلاوقفہ بالکل امام کے ساتھ سلام پھیرا تو نماز درست ہوئی سجدہ سہو بھی نہیں اوراگر کچھ تاخیر کےساتھ سلام پھیرا تو آخر میں سجدہ سہو کرے۔

درمختار و ردالمحتار میں ہے:”والمسبوق یسجد مع امامہ مطلقا – فان سلم فان کان عامدا فسدت والا لا ولاسجود علیہ ان سلم سہوا قبل الامام او معہ وان سلم بعدہ لزمہ لکونہ منفردا حینئذ ،بحر “

(الدرالمختار و ردالمحتار،کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ج2، ص659،دارالمعرفہ)

بہارشریعت میں ہے:”: مسبوق کو امام کے ساتھ سلام پھیرنا جائز نہیں اگر قصداً پھیرے گا نماز جاتی رہے گی اور اگر سہواً پھیرا اور سلام امام کے ساتھ معاً بلا وقفہ تھا تو اس پر سجدۂ سہو نہیں اور اگر سلام امام کے کچھ بھی بعد پھیرا تو کھڑا ہو جائے اپنی نماز پوری کرکے سجدۂ سہو کرے۔” (بہارشریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ 326 ،مکتبۃالمدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

28 محرم 7144 ھ/24 جولائی 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں