ماں باپ کی خدمت باعث سعادت
سوال:میں بیوی بچوں کے ساتھ یوکےہوں اور والدہ بھائی کےپاس پاکستان ہیں تو میں والدی کی خدمت کیسےکروں ؟
سائل :ذیشان بن تبسم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ماں باپ کے ساتھ بھلائی کا سلو ک کرنااولاد پر فرض ہے۔حق تو یہ ہے کہ ماں کے پاس رہ کر خدمت کی جائے اس کا بڑا اجر و ثواب ہے۔ممکن ہو تو اپنے پاس لائیں تاکہ حق خدمت ادا کر سکیں ورنہ رقم وغیرہ ماں کوپیش کریں تاکہ ان کی ضروریات پوری ہوں اور بھائی بھرپور خدمت و حسن سلوک کریں۔اللہ تبارک و تعالیٰ نےفرمایا:وَبِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا ترجمہ:اورماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔
(پارہ15،سورہ بنی اسراءیل:23)
حضرت ابواُمامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمروی ہے کہ ایک آدمی نےعرض کی:”ماحق الوالدین علی ولدہما”یارسول اللہ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم والدین کا ان کی اولادپرکس قدراورکتناحق ہے؟تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نےفرمایا: “ہماجنتک ونارک “وہی تیری جنت اور تیرے دوزخ ہیں۔
(سنن ابن ماجہ،کتاب الادب،باب برالوالدین،صفحہ260،مطبوعہ کراچی)
کتاب” بہشت کی کنجیاں”میں ہے:” والدین کی خدمت و اطاعت اولاد پر فرض ہے اور ماں باپ کو ادنیٰ درجے کی تکلیف دینابھی حرام ہے۔اپنے والدین کی خدمت واطاعت اور ان کو راضی رکھنا یہ بلاشبہ جنت میں لے جانے والا عمل اوربہشت کی کنجیوں میں سے ایک بہت بڑی اور اہمیت والی کنجی اورجنت کی شاہراہوں میں سے ایک بڑی شاہراہ ہے۔آج کل کی اولاد اپنے اس فریضہ سے بہت غافل ہے۔ مگر ان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ماں باپ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے کو جنت تومل ہی نہیں سکتی اور دنیا میں یہ خطرہ ہر وقت سر پر سوار ہے کہ جو اولاد ماں باپ کے سا تھ برا سلوک کرے گی تو اس کو سمجھ لینا چاہیے کہ میں جیسا سلوک اپنے ماں باپ کے ساتھ کررہا ہوں میری اولاد بھی میرے ساتھ ایسا ہی سلوک کرے گی اس لیے سب کوچاہے کہ ماں باپ کے ساتھ بہترین سلوک کرے ان کوراضی رکھنابے حدضروری اوربہت بڑاکارنامہ ہے۔ مولیٰ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)”
(بہشت کی کنجیاں ،صفحہ 194،مکتبۃالمدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
1 صفر المظفر7144 ھ/27 جولائی 5202 ء