لمپی اسکن والا جانور

لمپی اسکن والا جانور

فتویٰ589:

پچھلے سال لمپی اسکن سے متاثر جانور موجود ہیں جن پر بیماری کے داغ ہیں مگر وہ ہیں تندرست تو قربانی کا کیا حکم ہے؟

سائل : اسحاق ضیائی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر وہ جانور اتنے لاغر ہیں کہ ہڈیوں میں مغز نہ رہا ہو یا بیماری کے سبب ان کے گوشت کو نقصان پہنچا ہو تو ان کی قربانی جائز نہیں اور اگر ایسا نہیں تو ان کی قربانی ہو جائے گی۔ عالمگیری میں ہے: ” وتجوز الجرباء اذا كانت سمينة فان كانت مهزولة لا تجوز“ ترجمه: خارشی جانور اگر فربہ ہے تو اس کی قربانی جائز ہے اور اگر اتنا کمزور ہو گیا کہ ہڈیوں میں مغز نہ رہا تو قربانی جائز نہیں۔

(عالمگیری، جلد 5، صفحہ 298)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

26 ذو القعد ہ1444ھ/ 16 جون 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں