لعنت کرنا کیسا
فتویٰ758:
کسی کے اوپر لعنت کرنے کا کیا حکم ہے؟
سائل : غلام مجتبی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
کسی بھی چیز پر لعنت کرنا سخت برا ہے اور انسان چاہے مسلمان ہو یا غیر مسلم اس کو معین کر کے لعنت کرنا نا جائز و گناہ ہے، ہاں ایسے کافر جن کا کفر پر مرنا قرآن و حدیث سے یقینی طور پر معلوم ہے ان کو معین کر کے لعنت کرنا جائز ہے جیسے ابو جہل پر لعنت، اسی طرح بغیر معین کیسے غیر مسلم اور گناہ گار پر لعنت کرنا جائز ہے جیسے کافروں پر لعنت، جھوٹوں پر لعنت وغیرہ شامی میں ہے : ” ھی لا تكون الالكافر، ولذا لم تجز على معين لم يعلم موته على الكفر بدليل وان كان فاسقا متهورا ،—- وبخلاف غير المعين كالظالمين والكاذبين فيجوز ايضا “ ترجمہ: لعنت صرف کافر ہی کو کی جا سکتی ہے، اور اسی وجہ سے کسی ایسے معین پر لعنت جائز نہیں جس کا کفر پر مرنا کسی دلیل (قرآن و حدیث )سے معلوم نہ ہوا ہو اگر چہ وہ فاسق ہو۔۔۔ اور بر بخلاف غیر معین کے جیسے ظالموں، جھوٹوں پر لعنت کرنا بھی جائز ہے۔
(شامی، جلد 5 ، صفحہ 53)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
17 صفر المظفر 1445 ھ/ 04 ستمبر 2023ء