لائبہ کا معنی
فتویٰ748:
ہمارے ہاں لائبہ نام بہت رکھا جاتا ہے اس کے معنی بتادیں اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں ؟
سائل : قاری محمد شوکت
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
لائبہ کا معنی ہے ایسی پیاسی جو پانی تک نہ پہنچ سکے۔ اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں، بہتر یہ ہے کہ کسی صحابیہ کے نام پر نام رکھا جائے۔ منجد میں ہے: ” لاب يلوب لوبا: پانی کے ارد گرد بغیر اس تک پہنچے ہوئے گھومنا۔ “
(المنجد، صفحہ 814)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
01 صفر المظفر 1445 ھ/ 19 اگست 2023ء