قومہ و جلسہ کا حکم
سوال:کیاقومہ اور جلسہ میں دودو واجبات ہوتے ہیں،وہ کونسے ہیں؟
سائل:ذیشان خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
قومہ یعنی رکوع کےبعد سیدھاکھڑاہونا اورجلسہ یعنی دوسجدوں کےدرمیان بیٹھنا خود یہ دونوں کام واجب ہیں اور نماز کے ہر رکن اور قومہ و جلسہ میں بھی تعدیل ارکان یعنی ایک بار سبحان اللہ کہنےکی مقدار ٹھہرنا واجب ہے۔
الدرالمختار و ردالمحتار میں ہے:”وتعدیل الارکان ای تسکین الجوارح قدر تسبیحۃ فی الرکوع والسجود وکذا فی الرفع منہما علی مااختارہ الکمال،— واماالقومۃ الجلسۃ وتعدیلہما فالمشہور فی المذہب السنیۃ و روی وجوبہا وہو الموافق للادلۃ وعلیہ الکمال “
(الدرالمختارو ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،باب صفۃ الصلاۃ،مطلب:واجبات صلاۃ،ج1،ص464،دارالفکر بیروت)
بہار شریعت میں ہے:”تعدیل ارکان یعنی رکوع و سجود و قومہ و جلسہ میں کم از کم ایک بار سبحان اﷲ کہنے کی قدر ٹھہرنا یوہیں قومہ یعنی رکوع سے سیدھا کھڑا ہونا۔جلسہ یعنی دو سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھنا۔”
(بہار شریعت،واجبات نماز،ج1،حصہ3،ص519،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
محمدشاہدحمیدقادری
20 رجب 6144 ھ/21 جنوری 5202 ء