قسطوں پر جانور خرید کر قربانی کرنا
سوال: کیاقسطوں پہ لیے گئے بکرے کی قربانی جائز ہے؟
سائل:محمد ندیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
قسطوں پر لئے گئے بکرےکاجب مالک ہوگیاتواس جانور کی قربانی درست ہے۔کیونکہ جانور کا مالک ہوناضروری ہے چاہے نقد خریداری کی ہو یاقسطوں کےساتھ۔
بدائع الصنائع میں ہے:”والثاني ملك المحل وهو أن يكون المضحى ملك من عليه الأضحية، فإن لم يكن لا تجوزلان التضحیۃ قربۃ ولاقربۃ فی الذبح بملک الغیر بغیراذنہ” ترجمہ:اوردوسری شرط یہ کہ قربانی کے محل کا مالک ہو،یعنی قربانی کا جانور اس کی ملکیت میں ہو جس پر قربانی واجب ہے ،اگر جانور اس کی ملک نہ ہوتو قربانی جائز نہیں ہوگی۔کیونکہ قربانی ثواب کا کام ہے اور اور کسی کا جانور اس کی اجازت کے بغیر ذبح کرنا نیکی اور کارثواب نہیں۔
(بدائع الصنائع، فصل في محل إقامۃ الواجب في الأضحيۃ، جلد5، صفحہ76،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
دررالحكام في شرح مجلة الأحكام میں ہے:”البيع مع تأجيل الثمن وتقسيطه صحيح”قیمت مؤخر کر کے اور قسطوں میں ادا کرنے کے ساتھ بیع کرنا جائز ہے۔
(دررالحكام في شرح مجلة الأحكام،المادة 245،جلد1،صفحہ227،دارالجيل)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
6 ذوالحج 7144 ھ/ 23 مئی 6202 ء