فاروق اعظم نے درہ مار کر زلزلہ روکا

فاروق اعظم نے درہ مار کر زلزلہ روکا

فتویٰ996:

کیا ایسا کوئی واقعہ ملتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے درہ مار کر ز لزلہ روک دیا؟

سائل : اسلام خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

یہ واقعہ کتابوں میں موجود ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے زمین پر دره مارا تو زلزلہ ختم ہو گیا اور زمین ساکن ہو گئی۔ چنانچہ تاج الدین سبکی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” قال امام الحرمین رحمه الله فى كتاب الشامل ان الارض زلزلت في زمن عمر رضی الله عنه فحمد الله واثنى عليه والارض ترجف و ترتج ثم ضربها بالدرة وقال اقرى الم اعدل عليك فاستقرت من وقتها “ترجمہ : امام حرمین رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب الشامل میں فرمایا بے شک حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں زلزلہ آگیا اور زمین زور سے ہلنے لگی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ پاک کی حمد و ثنا کی اور زمین ہل رہی تھی پھر آپ رضی اللہ عنہ نے زمین پر درہ مارا اور فرمایا ٹھہر جا کیا میں نے تجھ پر عدل نہیں کیا ؟ تو اسی وقت زمین ساکن ہو گئی۔

(طبقات الكبرى للسبکی، جلد 2، صفحہ 324)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

14 محرم الحرام 1446ھ/ 21 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں