غیر مسلم کے لئے دعائے مغفرت
فتویٰ813:
عیسائی کے لئے دعائے مغفرت کرنے کا کیا حکم ہے ؟
سائل : نذیر جانی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
غیر مسلم کو مغفور و مرحوم سمجھ کر اس کے لئے دعائے مغفرت کرنا کفر ہے اور رسمی طور پر کی تو بھی حرام ہے۔ امام اہلسنت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” علمانے کا فر کے لئے دعائے مغفرت پر سخت اشد حکم صادر فرمایا اور اس کے حرام ہونے پر تو اجماع ہے۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 29، صفحہ 739)
رد المحتار میں ہے: ” ان الدعاء بالمغفرة للكافر کفر “ترجمہ: کافر کے لئے دعائے مغفرت کفر ہے۔
(رد المحتار ، جلد 2، صفحہ 288، دار المعرفه)
مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”جو کسی کافر کے لیے اس کے مرنے کے بعد مغفرت کی دعا کرے، یا کسی مردہ مرتد کو مرحوم یا مغفور، یا کسی مرده ہند و کو بیکنٹھ باشی (جنتی) کہے ، وہ خود کافر ہے۔“
(بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 185)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
15 جمادی الاول 1445 ھ/ 30 نومبر 2023 ء