غیر مسلم سے تعویذ لینا

غیر مسلم سے تعویذ لینا

فتویٰ857:

ہندو سے تعویذ لینا کیسا؟

سائل : علی اصغر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

غیر مسلم سے تعویذ لینے سے بچنا ضروری ہے کہ عموما اس میں کفریہ و شرکیہ الفاظ موجود ہوتے ہیں اور ایسا تعویذ جس میں کفریہ الفاظ ہوں لینا حرام ہے۔ مفتی شریف الحق امجدی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”ہند و عموما اپنے منتروں میں معبودان باطل کی دہائی دیتے ہیں اس لئے ان سے جھاڑ پھونک ہر گز ہر گز نہ کرائے۔“

(فتاوی شارح بخاری، جلد 3، صفحہ 140)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

08 رجب المرجب 1445 ھ/ 20 جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں