عورتوں کے کڑے مردوں کو بیچنا

عورتوں کے کڑے مردوں کو بیچنا

فتویٰ714:

ہم عورتوں کے کڑے بیچتے ہیں بعض اوقات مرد بھی لینے آتے ہیں تو کیا ان کو بیچ سکتے ہیں؟

سائل : محمد حسان رضا

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عورتوں کے کڑے مردوں کو بیچنا تو جائز ہے البتہ یقین ہو کہ یہ مرد خود پہنے کے لئے خرید رہا ہے تو اب اس کو نہیں بیچ سکتے کہ یہ گناہ پر معاونت ہے۔ بحر الرائق میں ہے : ” وبيع المكعب المفضض للرجال اذا علم انه یشتریه لیلبسه يكره لانه اعانة له على لبس الحرام “ ترجمہ : مردوں کو چاندی سے کام کیے ہوئے جوتے بیچنا مکروہ ہے جبکہ معلوم ہو کہ یہ پہننے کے لئے خرید رہا ہے، کیونکہ یہ حرام چیز پہننے پر اعانت ہے۔“

(بحر الرائق، جلد 8 ، صفحہ 371)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

30 ذوالحجہ 1444 ھ /19 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں