عدت میں ترمیمی شناختی کارڈ کے لئے جانا

عدت میں ترمیمی شناختی کارڈ کے لئے جانا

فتویٰ681:

کیا عورت عدت وفات میں اپنے شناختی کارڈ میں ترمیم کروانے باہر جاسکتی ہے؟

سائل : ام سعید

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اولا کوشش کی جائے کہ گھر میں رہتے ہوئے کوئی صورت بنائی جائے یا پھر عدت گزرنے کا انتظار کیا جائے، البتہ عورت کو گزر بسر کے لئے اس میں ترمیم کروانا ضروری ہو اور اس کے پاس گزر بسر کے لئے بقدر کفایت خرچ نہ ہو تو اب وہ دن میں گھر سے باہر جاسکتی ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” موت کی عدت میں اگر باہر جانے کی حاجت ہو کہ عورت کے پاس بقدر کفایت مال نہیں اور باہر جا کر محنت مزدوری کر کے لائیگی تو کام چلے گا تو اسے اجازت ہے کہ دن میں اور رات کے کچھ حصے میں باہر جائے اور رات کا اکثر حصہ اپنے مکان میں گزارے مگر حاجت سے زیادہ باہر ٹھہرنے کی اجازت نہیں۔ اور اگر بقدر کفایت اس کے پاس خرچ موجود ہے تو اسے بھی گھر سے نکلنا مطلقا منع ہے۔“

(بہار شریعت ، جلد 2، حصہ 8، صفحہ 245)

والله اعلم عزو جل و رسوله أعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

13 محرم الحرام 1446ھ/ 20 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں