صلی اللہ علی محمد پورا درود ہے

صلی اللہ علی محمد پورا درود ہے

فتویٰ949:

کیا صلی اللہ علی محمد پورا درود پاک ہے ؟

سائل : افتخار انصاری

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

صلی اللہ علی محمد پورا درود پاک ہے اور حدیث پاک میں اس کی فضیلت بھی آئی ہے۔ علامہ سخاوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” من قال صلى الله على محمد فقد فتح على نفسه سبعين بابا من الرحمة “ ترجمہ: جس نے صلی علی محمد پڑھا اس نے اپنے اوپر رحمت کے ستر (70) دروازے کھول لئے۔

(القول البدیع ، صفحہ 277)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

02 ربیع الاخر 1445 ھ/ 18 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں