سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس بنا کر دینے کی اجرت
فتویٰ877:
سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس بنا کر دینے کی اجرت لینا کیسا؟
سائل : تسلیم اختر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس بنا کر دینے کی اجرت لینا جائز ہے کہ ایک تو سوشل میڈیا گناہ کے لئے متعین نہیں دوسرا سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس سے منفعت مقصود ہوتی ہے۔ بدائع الصنائع میں ہے: ”و منها ان تكون المنفعة مقصودة يعتاد استيفاؤها بعقد الاجارة “ یعنی: اجارہ صحیح ہونے کی شرائط میں سے یہ بھی ہے کہ منفعت ایسی مقصودہ ہو جس سے نفع اٹھانا عقد اجارہ میں عادة مقصود ہو۔
(بدائع الصنائع، جلد 4، صفحہ 192)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
02 شعبان المعظم 1445ھ / 13 فروری 2024 ء