سنت چھوٹنےکےسبب سجدہ سہو
سوال:سنت یا اُٹھنے ،بیٹھنے کی تکبیرات رہ گئی ہوں تو کیا سجدہ سہو واجب ہے ؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سنت جیسے ثنا وتعوذ اور تکبیرات انتقالات وغیرہ بھول کر یا قصداً چھوٹنے کےسبب سجدہ سہو واجب نہیں بلکہ نماز درست ہے ۔ہاں دوبارہ پڑھ لے تو بہتر ہے۔
درمختار و ردالمحتار میں ہے:”ویجب –سجدتانبترکواجبسہوا — واحترزبالواجبعنالسنۃکالثناءوالتعوذونحوہما و عن الفرض” ترجمہ:اورسجدہ سہو بھولے سےواجب چھوٹنے کےسبب واجب ہوتاہے۔ اور واجب کہہ کر سنت جیسے ثنا وتعوذ وغیرہ اور فرض سے احتراز کرلیا۔
(درمختار و ردالمحتار،کتاب الصلاۃ، باب سجود السہو، ج2، ص80،دارالفکربیروت(
بہار شریعت میں ہے:”فرض ترک ہو جانے سے نماز جاتی رہتی ہے سجدۂ سہو سے اس کی تلافی نہیں ہوسکتی لہٰذا پھر پڑھے اور سنن و مستحبات مثلاً تعوذ، تسمیہ، ثنا، آمین، تکبیراتِ انتقالات، تسبیحات کے ترک سے بھی سجدۂ سہو نہیں بلکہ نماز ہو گئی۔ مگر اعادہ مستحب ہے سہواً ترک کیا ہو یا قصداً۔”
(بہار شریعت،حصہ4،سجد ہ سہوکابیان،ص 709،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
محمدشاہدحمیدقادری
25 رجب 6144 ھ/26 جنوری5202 ء