سلام میں مغفرتہ کا اضافہ
فتویٰ792:
سلام میں وبر کاتہ کے بعد و مغفرتہ کا اضافہ کرنا کیسا؟
سائل : عبد الرؤوف
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سلام میں برکاتہ کے بعد و مغفرتہ کا اضافہ سنت نہیں، سنت وبر کاتہ تک ہی کہنا ہے اس لئے سنت کا اتباع کیا جائے، البتہ کسی نے یہ الفاظ بڑھا دیے تو گناہ نہیں۔ در مختار میں ہے: ” ولا يزيد الراد على وبركاته “ یعنی: سلام کا جواب دینے والا وبر کاتہ کے بعد کسی چیز کا اضافہ نہ کرے۔
اس کے تحت رد المحتار میں ہے: ”قال فی التاترخانية : و الافضل للمسلم أن يقول: السلام عليكم و رحمة الله و بركاته ، و المجيب كذلك يرد، ولا ينبغي ان يزاد على البركات شئی“ یعنی : تاتر خانیہ میں فرمایا : مسلمان کیلئے افضل یہ ہے کہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہے اور جواب دینے والا بھی اسی طرح جواب دے اور وبر کاتہ پر کسی لفظ کا اضافہ کرنا مناسب نہیں۔
(شامی، جلد 9، صفحہ 593)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
23 ربیع الاخر 1445 ھ/ 08 نومبر 2023ء