سابقہ سالوں کی قربانی میں قیمت کون سی

سابقہ سالوں کی قربانی میں قیمت کون سی

فتویٰ604:

زید سفر حج پر تھا اس نے حج کی قربانی تو کی مگر لاعلمی کی وجہ سے عید الاضحی کی قربانی نہ کی تو اب وہ بکری کی قیمت صدقہ کرنا چاہتا ہے تو کس وقت کی قیمت کا اعتبار ہو گا ؟

سائل : اصلاحی آواز

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

زید کی جو سابقہ سال کی قربانی رہ گئی تو اس پر واجب ہے کہ تو بہ کرے اور ایسی متوسط بکری کی قیمت صدقہ کرے جس کی قربانی جائز ہوتی ہے ، قیمت اسی سال کی معتبر ہے جس سال واجب ہونے کے باوجود قربانی نہیں کی۔ فتاوی امجدیہ میں ہے: ” عموما یہ دیکھا جاتا ہے کہ عید الاضحی کے چند روز قبل سے جانوروں کی قیمتیں خریداروں کی کثرت کی وجہ سے زیادہ ہو جایا کرتی ہیں اور ایام نحر گزرنے کے بعد قیمتیں کم ہو جاتی ہیں پس صورت مسئولہ میں کرنا تو یہ چاہئے تھا کہ زندہ جانور کو صدقہ کر دیتا اگر وہ فقیر ہے یا اس نے اس معین جانور کی قربانی اپنے ذمہ واجب کی ہے مگر اس کو اگر فروخت کر ڈالا ہے تو اتنے داموں میں فروخت کیا کہ اس وقت بازار کا یہی نرخ تھا نرخ بازار سے کم میں نہیں فروخت کیا ہے تو انھیں داموں کا صدقہ کر دینا کافی ہے اور اگر اس روز جو نرخ تھا اس سے کم پر بیچا ہے تو جتنی کمی ہے اسے بھی صدقہ کر دے۔ “

(فتاوی امجدیہ، جلد 3، صفحہ 333)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

أبوالبنات قراز عطاری مدنی

06 ذوالحجہ 1444ھ/ 25 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں