دوسری بینک کے اے ٹی ایم میں چار جز
فتویٰ842:
ہم جب کسی بینک کا اے ٹی ایم کسی اور بینک میں استعمال کرتے ہیں تو وہاں چار جز لگتے ہیں اس کے لئے کیا حکم ہے؟
سائل : حافظ عزیر عطاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
کسی بینک کا اے ٹی ایم دوسری بینک کے اے ٹی ایم مشین میں استعمال کرنے پر جو پیسے لگتے ہیں وہ ان کی طرف سے سروس چارجز ہوتے ہیں اور عمو مالوگوں کو بینک پالیسی معلوم ہوتی ہے کہ کتنے پیسوں پر کتنی رقم کٹے گی لہذا اس کا لینا دینا جائز ہے۔ مرشد الحیران میں ہے: ”تجب الاجرة فى الاجارة الصحيحة بتسليم العين المؤجرة للمستاجر و استيفائه المنفعة فعلا او بتمكنه من استيفائها بستليها له ولولم يستوفها “ یعنی: اجرت واجب ہو جاتی ہے اجارہ صحیحہ میں چیز کے مالک کے چیز کو کرائے پر لینے والے کے سپر د کر دینے کے سبب اور فعلا منفعت کے حصول کے سبب یا اس چیز سے فائدہ حاصل کرنے پر قدرت پالینا مالک کے اس چیز کے سپرد کرنے کے سبب اگرچہ وہ اس کو پورا حاصل نہ بھی کرے۔
(مرشد الحیران، صفحہ 77، المطبعة الکبری)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
19 جمادی الاخر 1445ھ/ 02 جنوری 2024 ء