خون دینے کے لئے والدین کی اجازت
فتویٰ761:
اگر والدین خون دینے سے منع کریں تو کیا حکم ہے ؟
سائل : کا شان یوسف بھائی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
خون دینا فی زمانہ جائز اور اچھی نیت ہو تو زیادہ سے زیادہ مستحب ہے اور والدین کی اطاعت جائز کاموں میں فرض ہے۔ والدین کا خون دینے سے روکنا عموما اپنی اولاد کی فکر میں ہوتا ہے کہ کہیں بچہ کمزور نہ ہو جائے اور بعض اوقات تو ڈا کٹر بھی خون لینے سے منع کر دیتا ہے کہ ان کی شرائط پر وہ پورا نہیں اتر رہا ہوتا ، لہذا والدین اگر منع کریں تو ان کی اطاعت ضروری ہو گی اور خون دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر والدین کو ناراض کر کے خون دیا تو گناہ گار ہو گا۔ حدیث پاک میں ہے: ” رضا اللہ فی رضا الوالد وسخط الله في سخط الوالد “ ترجمہ : اللہ کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اللہ کی ناراضی والد کی ناراضی میں ہے۔
(ترمذی، حدیث 1907)
امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ سے پان کی شرعی حیثیت کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے فرمایا: ” پان کھانانہ سنت ہے نہ مستحب صرف مباح ہے۔۔۔ بلکہ واجب بھی( ہو سکتا ہے ) جیسے ماں باپ حکم دے اور نہ ماننے میں اس کی ایذا ۔”
(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحہ 558)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
29 صفر المظفر 1445 ھ/ 16 ستمبر 2023 ء