حاجت سے زیادہ کپڑے اور سامان
فتویٰ593:
اگر کسی کے پاس جہیز کا سامان ایسا ہے جو سالوں سال استعمال نہیں ہو تا یا کچھ کپڑے ہیں جو پورا سال استعمال نہیں ہوتے تو کیا ان کی قیمت کو نصاب میں شمار کیا جائے گا؟
سائل : اکرام رضا
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر وہ سامان یا کپڑے حاجت اصلیہ کے علاوہ ہیں مثلا اضافی بر تن یا دعوت ہی میں پہننے کے مہنگے کپڑے تو ان کی موجودہ قیمت کو نصاب میں شامل کرنا ہو گا کیونکہ قربانی میں مال نامی ہو نا شرط نہیں، اور اگر وہ حاجت اصلیہ کے ہیں تو ان کو نصاب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” ہر مالک نصاب مسلمان پر کہ اس کی اصل حاجت سے زائد ہو اگر چہ یہ نصاب نامی نہ ہو تو راجح قول پر محارم کا نفقہ اور قربانی واجب ہے۔۔ الخ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحہ 368)
فیضان زکوۃ میں شامی کے حوالے سے ہے: ” وہ چیزیں جو حاجتِ اصلیہ سے زائد ہیں زینت کے لیے دی جاتی ہیں جیسے زیور اور حاجت کے علاوہ اسباب اور برتن اور آنے جانے کے بیش قیمت بھاری جوڑے ، ان چیزوں کی قیمت اگر بقدر نصاب ہے عورت غنی ہے زکوۃ نہیں لے سکتی۔ “
(فیضان زکوۃ، صفحہ 72)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
26 ذو القعد ہ1444ھ/16 جون 2023ء