حائضہ کا غسل میت دینا
فتویٰ636:
کیا عورت ایام مخصوصہ میں غسل میت دے سکتی ہے ؟
سائل : احمد
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ایامِ مخصوصہ میں غسل میت دینا مکروہ تنزیہی ہے مگر غسل ہو جائےگا۔ عالمگیری میں ہے: ” ولو کان الغاسل جنبا أو حائضا أو كافر اجاز ويكره “ ترجمہ: اور اگر غسل دینے والا جنبی یا حائضہ یا کافر ہو تو غسل ہو جائے گا مگر مکروہ ہے۔
(عالمگیری، جلد 1، صفحه 159)
والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات تر از عطاری مدنی
03 ربیع الاول 1445 ھ/20 ستمبر 2023ء