جوانی کی تعریف
فتویٰ930:
جوانی میں عبادت کے فضائل حدیثوں میں آئے ہیں تو جوانی کی تعریف کیا ہے؟
سائل : محمد حاشر
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
بالغ ہونے کے بعد سے تیس یا چالیس سال کی عمر تک جوانی ہے۔ امام جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ جوانی میں عبادت کرنے والی حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں: ” دھو اسم لمن بلغ الى ان يكمل ثلاثین “ ترجمہ : جو ان کہتے ہیں بالغ ہونے کے بعد سے جو تیں سال مکمل کرلے۔
التوشیح شرح الجامع الصحیح، جلد 7 ، صفحہ 3205)
امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ لکھتے ہیں: ” لغات کی کتب کے مطابق (بالغ ہونے سے لے کر ) 30 یا 40 برس تک آدمی جو ان رہتا ہے۔ 30 یا 50 برس جوانی اور بڑھاپے کا درمیانی وقفہ یعنی ادھیڑ اور اس کے بعد بڑھاپا آجاتا ہے۔
(فیضان سنت، جلد 1 ، صفحہ 713)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
16 ربیع الاول 1445ھ/ 03 اکتوبر 2023ء