تم اپنی “رام کہانی” سنارہے ہو، اس محاورے کا حکم

تم اپنی “رام کہانی” سنارہے ہو، اس محاورے کا حکم

سوال: اکثر لوگ ایک دوسرے کو کہتے ہیں کے کہ تم اپنی “رام کہانی” سنا رہے ہو۔ یعنی بیکار کی باتیں یا اپنی لمبی داستانیں سنارہے ہو۔ کیا یہ الفاظ “رام کہانی” بول سکتے ہیں؟

User id: Umer Hasan

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ ہندو مذہب میں اللہ تعالیٰ کو رام کہا جاتا ہے، جوکہ کفریہ معنی رکھتا ہے، لیکن یہ لفظ (رام کہانی) محاورے کے طور پر بولا جاتا ہے، اس لیے اس پر سخت حکم نہیں لگے۔ لیکن مسلمانوں کو اس قسم کے محاورات سے اجتناب و احتراز کرنا چاہیے اور مہذب و معقول محاورہ بیان کرنا چاہیے۔

حبیب الفتاوی میں ہے: “کسی مثال یا واقعی یا فرضی مثل بیان کرنے کا یہ مقصد ہرگز نہیں ہوتا کہ جس کے لئے مثال مذکور یا کہاوت کہی گئی ہے وہ شخص اس کا صحیح مصداق ہے اور یہ قول و مثال اس پر بعینہ صادق آتی ہے۔ بلکہ مثال و قول کے پیش کرنے کا اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس کے نتیجہ سے فائدہ حاصل کیا جائے۔۔۔لیکن ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کے لیے اس قسم کی مثال بیان کرنے سے اجتناب و احتراز کرنا چاہیے اور مہذب و معقول مثال بیان کرنا چاہیے۔” (حبیب الفتاوی، جلد4، صفحہ370، مطبوعہ شبیر برادرز)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

5 جمادی الاولی 1448ھ 17 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں