تعزیہ کا حکم
فتویٰ918:
تعزیہ کا شرعی حکم کیا ہے؟ ایک شخص کہتا ہے کہ فتاوی رضویہ میں اسے منع نہیں کیا۔
سائل : شعیب حسین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
فی زمانہ تعزیہ داری کا جو اند از رائج ہے یہ ناجائز اور بدعت قبیحہ ہے۔ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ نے فتاوی رضویہ میں کئی مقامات پر موجودہ تعزیہ داری کو نا جائز و بدعت ہی قرار دیا ہے البتہ تعزیہ کی جو اصل تھی کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کے روضہ مبارکہ کی شبیہ بناکر اس کو تبرکا رکھنا جائز قرار دیا ہے مگر ساتھ یہ بھی فرمایا کہ جاہلوں نے اس کی اصل صورت کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ امام اہلسنت رحمۃ اللہ لکھتے ہیں: ”تعزیہ کی اصل اس قدر تھی کہ روضہ پر نور شہزادہ گلگوں قباحسین شہید ظلم و جفا صلوات اللہ تعالٰی وسلامه على جده الكريم و علیہ کی صحیح نقل بنا کر بہ نیت تبرک مکان میں رکھنا اس میں شر کوئی حرج نہ تھا کہ تصویر مکانات و غیر باہر غیر جاندار کی بنانا، رکھنا ، سب جائز، اور ایسی چیزیں کہ معظمان دین کی طرف منسوب ہو کر عظمت پیدا کریں ان کی تمثال بہ نیت تبرک پاس رکھنا قطعا جائز۔۔۔ مگر جہال بیخر دنے اس اصل جائز کو بالکل نیست و نابود کر کے صدہا خرافات وہ تراشیں کہ شریعت مطہرہ سے الاماں الاماں کی صدائیں آئیں، اول تو نفس تعزیہ میں روضہ مبارک کی نقل ملحوظ نہ رہی، ہر جگہ نئی تراش نئی گھڑت جسے اس نقل سے کچھ علاقہ نہ نسبت، پھر کسی میں پریاں، کسی میں براق، کسی میں اور بیہودہ طمطراق، پھر کوچہ کوچہ و دشت بدشت، اشاعت غم کے لئے ان کاگشت، اور ان کے گر دسینہ زنی، اور ماتم سازش کی شور افگنی، کوئی ان تصویروں کو جھک جھک کر سلام کر رہا ہے ، کوئی مشغول طواف، کوئی سجدہ میں گرا ہے، کوئی ان ما یہ بدعات کو معا ذاللہ معاذاللہ جلوہ گاہ حضرت امام علی جدہ وعلیہ الصلوۃ والسلام سمجھ کر اس ابرک پنی سے مرادیں مانگتا منتیں مانتا ہے ، حاجت روا جانتا ہے، پھر باقی تماشے ، باجے ، تاشے ، مردوں عورتوں کا راتوں کو میل ، اور طرح طرح کے بیہودہ کھیل ان سب پر طرہ ہیں۔۔۔ اب کہ تعزیہ داری اس طریقہ نامرضیہ کا نام ہے قطعا بدعت و ناجائز و حرام ہے ، ہاں اگر اہل اسلام جائز طور پر حضرات شہدائے کرام علیہم الرضوان کی ارواح طیبہ کو ایصال ثواب کی سعادت پر اقتصار کرتے تو کس قدر خوب و محبوب تھا اور اگر نظر شوق و محبت میں نقل روضہ انور کی حاجت تھی تو اسی قدر جائز پر قناعت کرتے کہ صحیح نقل بغرض تبرک و زیارت اپنے مکانوں میں رکھتے اور اشاعت غم و تصنع الم و نوحه زنی و ماتم کنی و دیگر امور شنیعہ و بدعات قطعیہ سے بچتے اس قدر میں بھی کوئی حرج نہ تھا مگر اب اس نقل میں بھی اہل بدعت سے ایک مشابہت اور تعزیہ داری کی تہمت کا خدشہ اور آئندہ اپنی اولاد یا اہل اعتقاد کے لئے ابتلاء بدعات کا اندیشہ ہے۔ “
(فتاوی رضویہ، جلد 24، صفحہ 513)
و الله اعلم عزو جل در سوله اعلم صلى الله عليه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
06 محرم الحرام 1446ھ/ 13 جولائی 2024ء