تدفین سے پہلے واپس جانے کے لیے میت کے ورثاء سے اجازت لینا

تدفین سے پہلے واپس جانے کے لیے میت کے ورثاء سے اجازت لینا

سوال: کیا جنازے کے بعد تدفین سے پہلے واپس جانے کے لیے ورثاء سے اجازت لینا ضروری ہے؟

سائل: قاری غلام مصطفی رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین سے قبل واپس جانے کے لیے ورثائے میت سے اجازت لینا شرعا ضروری نہیں، البتہ مناسب یہ ہے کہ واپس جانے والا ورثائے میت سے اجازت لے کر رخصت ہو۔

الفتاوی الھندیہ میں ہے: “ولا ينبغی ان يرجع من جنازة حتى يصلی عليہ وبعد ما صلى لا يرجع الا باذن اهل الجنازة قبل الدفن وبعد الدفن يسعہ الرجوع بغير اذنھم كذا فی المحيط” ترجمہ: اور مناسب نہیں کہ کوئی شخص جنازے سے واپس جائے، یہاں تک کہ میت پر نماز جنازہ پڑھ لے۔ اور نماز جنازہ پڑھنے کے بعد دفن سے پہلے جنازے والوں کی اجازت کے بغیر واپس نہ جائے۔ البتہ دفن کرنے کے بعد ان کی اجازت کے بغیر واپس جانے کی گنجائش ہے۔ اسی طرح المحیط میں ہے۔

(الفتاوی الھندیہ، کتاب الصلاۃ، الباب الحادی والعشرون، الفصل الخامس، جلد1، صفحہ181، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

29 ربیع الآخر 1448ھ 12 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں