بینک اسٹیٹمینٹ کے لئے قرضہ لے کر نفع دینا

بینک اسٹیٹمینٹ کے لئے قرضہ لے کر نفع دینا

فتویٰ824:

بعض لوگ بیرون ملک سفر یا دیگر جگہوں پر بینک اسٹیٹمینٹ دکھانے کے لئے لوگوں سے قرضہ لے کر اپنے اکاؤنٹ میں رکھتے ہیں اور پھر کچھ لاکھ اوپر دے کر قرض واپس کرتے ہیں ہیں؟

سائل : چوہدری دانش

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

بینک اسٹیٹمینٹ شو کرنے کے لئے قرضہ لے کر اکاؤنٹ میں رکھنا اور پھر قرض کی ادائیگی میں اضافی رقم دینا نا جائز و حرام ہے کہ اولا یہ دھوکہ ہے کیونکہ یہاں بینک اسٹیٹمینٹ مانگنے کا مقصد یہ ہے کہ کیا یہ اکاؤنٹ ہولڈر حقیقتا اتنی رقم کا مالک ہے اور دوسرا اس قرض پر نفع دینا سود ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ” ومن غشنا فليس منا “ یعنی جو ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔

(مسلم، حدیث 164)

حدیث پاک میں ہے: ”کل قرض جر منفعة فهو ربا “ یعنی ہر وہ قرض جو نفع لائے سود ہے ۔

(مصنف ابن ابی شیبہ، حدیث 20690)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

27 جمادی الاول 1445ھ/ 12 دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں