بکر النگڑا کر چلتا ہو

بکر النگڑا کر چلتا ہو

فتویٰ590:

بکر ا ایک ٹانگ سے تھوڑا لنگڑا کر چلتا ہے قربانی ہو جائے گی ؟

سائل : محمد نعیم انجم

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قربانی کا جانور اگر ایسا لنگڑا ہو کہ خود چل کر قربان گاہ تک نہ جا سکے تو ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں اور اگر ایسا نہیں تو جائز ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ”لنگڑا جو قربان گاہ تک اپنے پاؤں سے نہ جا سکے (اس کی قربانی جائز نہیں)۔

(بہار شریعت ، جلد 3، صفحہ 341)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

26 ذو القعد ہ1444ھ/16 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں