ایام مخصوصہ میں دلائل الخیرات پڑھنا
فتویٰ653:
ایام مخصوصہ میں دلائل الخیرات پڑھنا؟
سائل : ام ایمن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
دلائل الخیرات درود پاک کے صیغوں پر مشتمل عظیم الشان کتاب ہے مگر اس میں چند جگہ قرآنی آیات بھی ہیں، اس حوالے سے حکم یہ ہے کہ دلائل الخیرات کی چوتھی حزب میں سورہ حشر کی آیت 10 مذکور ہے وہ دعا پر مشتمل ہے اسے دعا کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ دیگر آیات نہیں پڑھی جاسکتیں کیونکہ وہ دعا یا ثناوغیرہ کے معنی پر مشتمل نہیں اور ایام مخصوصہ میں وہ آیات جو ثنا یاد عاوغیرہ کے معانی پر مشتمل نہ ہوں وہ پڑھنا مطلقانا جائز ہے، باقی درود پاک کے صیغے پڑھنے میں حرج نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” حیض و نفاس والی عورت کو قرآن مجید پڑھنا دیکھ کر ، یا زبانی اور اس کا چھونا اگرچہ اس کی جلد یا چولی یا حاشیہ کو ہاتھ یا انگلی کی نوک یا بدن کا کوئی حصہ لگے یہ سب حرام ہیں۔ “
(بہار شریعت جلد 1 ، حصہ 2 ، صفحہ 379)
اسی میں ہے: ”قرآن مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف و غیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے۔۔ الخ “
( ايضا)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
29 جمادی الاول 1445 ھ/ 14 دسمبر 2023ء