امام رازی رحمتہ اللہ علیہ اور شیطان کا مناظرہ

امام رازی رحمتہ اللہ علیہ اور شیطان کا مناظرہ

فتویٰ983:

امام فخر الدین رازی رحمتہ اللہ علیہ کا شیطان سے مناظرے والا درست ہے ؟

سائل : عمر فاروق

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

کتابوں میں اس طرح کا واقعہ موجود ہے کہ نزع کے وقت شیطان امام فخر الدین رازی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا اور اللہ پاک کے واحد ہونے پر دلیل مانگی اور پھر آپ کے مرشد کی توجہ سے شیطان کو بھگانے میں کامیاب ہوئے۔ چنانچہ ملفوظات اعلی حضرت میں ہے: ” امام فخر الدین رازی رحمتہ اللہ علیہ کی نزع کا جب وقت قریب آیا تو شیطان آیا اور ان کا ایمان سلب کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اس نے پوچھا اے رازی! تم نے ساری عمر مناظروں میں گزاری ذرا یہ تو بتاؤ تمہارے پاس خدا کے ایک ہونے پر کیا دلیل ہے۔ آپ نے ایک دلیل دی۔ وہ خبیث چونکہ معلم الملکوت رہ چکا تھا۔ اس نے وہ دلیل اپنے علم باطل کے زور سے (اپنے زعم فاسد میں) توڑ دی۔ آپ نے دوسری دلیل دی، اس نے وہ بھی (اپنے رغم فاسد میں) توڑ دی ، یہاں تک کہ آپ نے ۳۶۰ دلیلیں قائم کیں اور اس نے وہ سب ( اپنے زعم فاسد میں ) توڑ دیں، آپ سخت پریشان و مایوس ہوئے۔ شیطان نے کہا، اب بول خدا کو کیسے مانتا ہے ؟ آپ کے پیر حضرت نجم الدین کبریٰ رضی اللہ عنہ وہاں سے میلوں دور کسی مقام پر وضو فرماتے ہوئے چشم باطن سے یہ مناظرہ ملاحظہ فرمار ہے تھے۔ آپ نے وہاں سے آواز دی، رازی! کہہ کیوں نہیں دیتے کہ میں نے خدا کو بغیر دلیل کے ایک مانا۔ امام رازی نے یہ کہا اور کلمہ طیبہ پڑھ کر (حالت ایمان) میں جان ! جان آفرین کے سپر د کر دی۔ “

(ملحضا: ملفوظات اعلی حضرت ، صفحہ 494)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

05 رجب المرجب 1445 ھ/ 17 جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں