گھوڑے کا گوشت کھانا کیسا؟

گھوڑے کا گوشت کھانا کیسا؟

گھوڑے کے گوشت سے متعلق زیادہ صحیح قول یہی ہے کہ اس کا کھانا مکروہ تحریمی ہے۔حدیث پاک میں ہے:” نہی رسول اللہﷺ عن لحوم الخیل و البغال و الحمیر“یعنی:نبی پاکﷺ نےگھوڑے،خچر اور گدھے کے گوشت(کو کھانے) سے منع فرمایا۔

(ابن ماجہ،حدیث3198)

اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” صاحبین کے نزدیک حلال ہے اور امام مکروہ فرماتے ہیں قول امام پر فتوی ہوا کہ کراہت تنزیہی ہے یا تحریمی اور اصح و راجح کراہت تحریمی ہے۔“

(فتاوی رضویہ،جلد20،صفحہ301)

اپنا تبصرہ بھیجیں