قیلولہ مستحب ہے

قیلولہ مستحب ہے

سوال:کیادوپہر کو سونا سنت ہے اور کیاقیلولہ کےلئےظہر کے بعد سوناہے یاپہلے؟

سائل:نعمان احمدقادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قیلولہ کا حدیث پاک میں ذکر ہے فقہاء کرام نے اسے مستحب لکھا ہے ظاہر تو یہی ہے کہ قیلولہ ظہر سے پہلےہوگا، بہرحال ظہر کےبعد کوئی سوئےتوبھی حرج نہیں۔

سنن ابن ماجہ میں ہے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے روایت ہےکہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:”استعینوا بطعام السحر علی صیام النہار والقیلولۃ علی قیام اللیل”سحری کھانے سے دن کے روزہ پر اور قیلولہ سے رات کے قیام پر استعانت کرو۔

(سنن ابن ماجہ،أبواب ماجاء في الصیام، باب ماجاء في السحور،صفحہ121،مطبوعہ کراچی)

فتاوی ہندیہ میں ہے:” ویستحب التعنم بنوم القیلولۃ لقولہ علیہ السلام :قیلوا فان الشیاطین لاتقیل۔ کذا فی الغیاثیۃ”

(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراھیۃ، الباب الثلاثون في المتفرقات،ج5،ص376،دارالفکربیروت)

بہارشریعت میں ہے:”دوپہر کو قیلولہ(یعنی دوپہر کی تھوڑی نیند یا دوپہر کا(بغیرسوئے ہوئے) آرام)مستحب ہے۔ غالِباً یہ ان لوگوں کے لیے ہوگا جو شبِ بیداری کرتے ہیں ، رات میں نمازیں پڑھتےذکرِ الٰہی کرتے ہیں یا کُتب بینی یا مطالعے میں مشغول رہتے ہیں کہ شب بیداری میں جو تکان ہوئی قیلولے سے دَفع ہوجائے گی۔”

(بہارِشريعت،حصّہ16،صفحہ435،436،مکتبۃ المدینہ(

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

28 ربیع الاول 7144 ھ/ 22 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں