عیینہ نام رکھنا
سوال:کیالڑکے کا نام”عیینہ” رکھ سکتے ہیں؟
سائل:صہیب احمد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
عیینہ نام رکھ سکتے ہیں بلکہ یہ بابرکت نام ہے اس نام کے صحابی ہیں رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ۔
الاصابہ فی تمییز الصحابہ میں ہے:”عيينة بن عائشة المزّي:ذكره ابن ماكولا ، ونقل عن ابن معدان أنّ له صحبة” حضرت عیینہ بن عائشہ رضی اللہ عنہ ان کا ابن ماکولا نےذکر کیااورحضرت ابنِ معدان سےمنقول ہے کہ ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت یعنی درجہ صحابیت حاصل ہے۔
(الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، جلد4، صفحہ 641،دارالکتب العلمیۃ بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
28ربیع الاول 7144 ھ/ 22 ستمبر 5202 ء