عُکاشہ نام رکھنا

عُکاشہ نام رکھنا

سوال:بچے کا نام عکاشہ رکھ سکتے ہیں؟

سائل:محمدمدنی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عکاشہ بابرکت نام ہے رکھ سکتے ہیں غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے صحابی رضی اللّٰہ عنہ کا نام عکاشہ ہے اور بھی چند صحابہ کا یہ نام منقول ہے۔

الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ میں ہے:”عکاشہ بضم أوله و تشديد الكاف و تخفيفها أيضا، ابن محصن — من السابقين الأولين و شهد بدرا، وقع ذكره في الصّحيحين، – عکاشۃ بن ثور، عکاشۃ بن وھب الاسدی، عکاشۃ الغنمی، عکاشۃ الغنوی “یعنی عکاشہ نام عین کے پیش اور کاف کی تشدید کے ساتھ ہے اور کاف کی تشدید کے بغیر بھی ہے، عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ اولین سبقت کرنےوالے صحابہ میں سے ہیں اور آپ غزوۂ بدر میں حاضر تھے، بخاری و مسلم میں آپ کا ذکر موجود ہے۔ مزید بھی چند صحابہ کرام کا نام عکاشہ ہے مثلاً عکاشۃ بن ثور، عکاشۃ بن وھب الاسدی، عکاشۃ الغنمی، عکاشۃ الغنوی ،رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین۔

(الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، جلد 4، صفحہ 439 تا 440، دار الكتب العلمية، بيروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

4 ربیع الآخر 7144 ھ/ 28 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں