جبل ابوقبیس

جبل ابوقبیس

سوال:جبل ابو قبیس جو کہ مکہ مکرمہ میں ہے ۔ کیا اس کے علاوہ بھی کسی پہاڑ کا نام ابو قبیس ہے؟

سائل:ابواحمدقادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جَبَلِ ابُو قُبَیْس دنیا کا سب سے پہلا اور بابرکت پہاڑ ہےاور اس نام کاپہاڑ مکہ میں ہی ہے۔

مرآۃ میں مرقاۃ کےحوالے سے ہے:”(صاحبِ)مرقات نے فرمایا کہ پہلے ابوقبیس پہاڑ پیدا ہوا پھر دوسرے پہاڑ،ان پہاڑوں سے زمین ایسی ٹھہر گئی جیسے جہاز میں وزن لاد دینے سے دریا پر ٹھہرجاتا ہے جنبش نہیں کرتا۔”

(مرآۃ شرح مشکوۃ،ج3،ص125،قادری پبلشرز لاہور)

مکہ مکرمہ کی عظمت و شان میں ہے:”جبل ابوقبیس دُنیا کا سب سے پہلاپہاڑ ہے، جو مسجِدُالحَرام کے باہَر صَفا ومَروہ کے قریب واقع ہے۔اِس پہاڑ پر دُعاقَبول ہوتی ہے ، اہل مکہ خشک سالی کے موقع پر اِس پہاڑ پر آ کر دُعا مانگتے تھے۔”

(  مکہ مکرمہ کی عظمت و شان، صفحہ14،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

4 ربیع الآخر 7144 ھ/ 28 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں