اللہ کےمحبوب بندے جن کی قسم پوری ہوتی ہے
سوال:کیایہ روایت ہےکہ پراگندہ بال،غبار آلود لوگوں کی قسم اللہ پاک پوری فرماتاہے؟
سائل:عبداللہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس طرح کی روایت صحیح مسلم،ترمذی وغیرہ میں موجو ہے کہ کئی پراگندہ بال،غبار آلود،دروازوں سےدھتکارے ہوئےایسے بندے ہیں کہ اگراللہ پر قسم کھالیں تو اللہ پاک ان کی قسم پوری فرمادیتاہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشادفرمایا:”رب اشعث (اغبر )مدفوع بالابواب لواقسم علی اللہ لابرہ “بہت سے پراگندہ بال،غبار آلود،دروازوں سے نکالے ہوئےاگر اللہ پر قسم کھالیں تو اللہ انہیں بری کرے۔
(مسلم،کتاب البر ،باب فضل الضعفاء،ج2،ص329،سنن الترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب البراء بن مالک،ج2، ص225، مطبوعہ کراچی)
مرآۃ المناجیح میں ہے:”اس فرمان عالی کے دو مطلب ہوسکتے ہیں: کہ ایک یہ کہ وہ بندہ اگر اللہ تعالٰی کو قسم دے کر کوئی چیز مانگے کہ خدایا تجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی یہ کردے تو رب تعالٰی ضرور کردے۔دوسرے یہ کہ اگر وہ بندہ خدا کے کام پر قسم کھا کر لوگوں کو خبر دے دے تو خدا اس کی قسم پوری کردے مثلًا وہ کہہ دے کہ خدا کی قسم تیرے بیٹا ہوگا یارب کی قسم آج بارش ہوگی تو رب تعالٰی ان کی زبان سچی کرنے کے لیے یہ کردے،بعض لوگ بزرگوں کی زبان سے کچھ کہلواتے ہیں حضور کہہ دو کہ تیرے بیٹا ہوگا،کہہ دو کہ تو مقدمہ میں کامیاب ہوگا اس عمل کا ماخذ یہ حدیث ہے۔(اشعۃ اللمعات)حضرت غوث بہاؤ الحق ملتانی اور بوڑھی عورت کا واقعہ اس کا ثبوت ہے کہ عورت نے کہا بہاء الحق واپس آجاؤ اللہ کی قسم آج بارش ہوجائے گی میں بارش کرادوں گی۔”
(مرآۃ المناجیح،جلد7،صفحہ55،قادری پبلشرز لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
24 محرم 7144 ھ/20 جولائی 5202 ء