نعت کےکیسے اشعا رپڑھیں
سوال:نعت کےوہ اشعارجوسمجھ میں نہ آئیں انہیں عوام میں پڑھناجائزہےرہنمائی فرما دیں؟
سائل:محمداحمد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نعت کےوہ اشعارجوشرعاًدرست اور اچھےہوں،اگرچہ سمجھ نہ آئیں پڑھنے میں حرج نہیں ۔مگر اہل علم سےاس کی وضاحت پوچھ لی جائے یا نعتیہ اشعار کی شرح پر مشتمل مستند علماء اہلسنت کی کتب کامطالعہ کیا جائے۔احتیاط یہی ہے کہ حمد و نعت کے لئےمعتبر علماء اہل سنت کےاشعارہی پڑھے جائیں کہ جنہوں نے قرآن و سنت اور شرعی حدود کی رعایت کی ہے۔
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”ہوکلام فحسنہ حسن وقبیحہ قبیح “شعر ایک کلام ہے،اچھے اشعار اچھے کلام کی طرح ہیں اور برے اشعار برے کلام کی طرح ہیں۔
( سنن الکبری للبیہقی،کتاب الحج،باب لایضیق علی واحد منہما -،ج5،ص110،الحدیث:9181)
سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فرماتےہیں:
“قرآن سے میں نے نعت گوئی سیکھی یعنی رہے اَحکامِ شَریعَت مَلْحوظ “
(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،صفحہ238،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
3صفر المظفر7144 ھ/29 جولائی 5202 ء