غسل میں غرغرہ کرنا
سوال:غسل میں کلی کرنے میں یہ گماں ہو کہ اگر میں غرغرہ کرتا ہوں تو مجھے الٹی آئے گی تو کیاکروں اور اگر الٹی آ بھی گئی تو کلی کرنے کا کیا حکم ہے؟
user id : oshaq e ali
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
غسل میں کلی کرنا یعنی صحیح طرح منہ میں تمام حصوں تک پانی پہنچانافرض اور ضروری ہے اس کے بغیر غسل نہ ہوگا۔ غرغرہ کرنا الگ سنت ہے اگر نہیں بھی کیا غسل ہو جائے گا مگر یہ سنت بھی ادا کی جائے اگر الٹی آ بھی جائے تو دوبارہ کلی کر لے۔
مفتی علی اصغر صاحب دامت برکاتہم العالیہ لکھتےہیں:”غسل میں کلی کرنا اور ناک میں نرم حصہ تک پانی پہنچانا فرض ہے اس کے بغیر نہ غسل اُترے گا نہ نمازیں ہوں گی، یاد رہے کہ روزہ ہو تو غَرْغَرَہ نہیں کریں گے اور عام دنوں میں بھی غَرْغَرَہ غسل کا فرض یا کلی کا حصہ نہیں، جُداگانہ سنّت ہے وہ بھی اس وقت جب روزہ نہ ہو، البتہ روزہ کی حالت میں ناک میں پانی سانس کے ذریعےاوپر کھینچنے کی اجازت نہیں۔”
(روزہ اور گیارہ غلط فہمیاں،ماہنامہ خواتین مئی 2019 ء)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
4 صفر المظفر7144 ھ/30 جولائی 5202 ء