دجال کون ہے

دجال کون ہے

سوال:کیادجال حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے کا ایک جزیرے میں قید ہے جہاں ایک صحابئ رسول کی اس سےملاقات ہوئی تھی یادجال بھی حضرت آدم کی اولادمیں سےہے ؟

سائل:محمدعباس

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حدیث پاک میں دجال کےبارےانسان (آدمی)کےلفظ ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ آدم علیہ السلام کی اولاد سے ہے رہا یہ کہ کب سے قید ہے اس بارے علم نہیں،اللّٰہ پاک بہتر جانتا ہے۔

صحیح مسلم میں ہے،حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےدجال کےبارےفرمایا:” قال فانطلقنا سراعا حتی دخلنا الدیر فاذا فیہ اعظم انسان مارایناہ قط خلقا واشدہ وثاقا مجموعۃ یداہ الی عنقہ مابین رکبتیہ الی کعبیہ بالحدید ،تمیم داری نے کہا کہ پھر ہم تیز چلے حتی کہ کلیسہ(گرجے)میں داخل ہوگئےتواس میں ایک بہت بھاری بھر کم آدمی تھا ہم نے اتنا بڑا اورایسا مضبوط بندھا ہوا آدمی نہ دیکھا تھا اس کے ہاتھ گردن سے بندھے ہوئے تھےاس کو گھٹنوں سے ٹخنوں تک لوہے سے جکڑا ہوا تھا۔

(صحیح مسلم،جلد2،صفحہ404،مطبوعہ کراچی)

مرآۃ میں ہے:”یعنی اس سے پہلے ہم نے نہ تو اتنا قد آور آدمی دیکھا نہ ایسی مضبوط زنجیر دیکھی جس میں وہ بندھا تھا وہ بھی ہیبت ناک اس کی قید بھی ہیبت ناک۔” (مرآۃ المناجیح،جلد7،صفحہ233،قادری پبلشرز لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

4 صفر المظفر7144 ھ/30 جولائی 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں