رزق حلال کمانےوالااللہ کادوست ہے
سوال:کیایہ حدیث ہے کہ ہاتھ سے کام کرنےوالا اللہ کا دوست ہے؟
علمی کتب خانہuser id :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حدیث پاک میں ہاتھ کاصراحتاًذکرنہیں اتناہےکہ پیشہ ور ،کمانےوالااللہ پاک کا دوست ہے،اور”ہاتھ سے کام کرنےوالا اللہ کا دوست ہے”کہنابھی درست ہے کیونکہ اکثر کام ہاتھ سے ہی واقع ہوتےہیں۔
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نےارشادفرمایا:”ان اللہ یحب المومن المحترف”بے شک اللہ تعالٰی مسلمان پیشہ ور کو دوست رکھتا ہے۔
(شعب الایمان،ج2،ص88،حدیث:1237، دارالکتب العلمیہ بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
3صفر المظفر7144 ھ/29 جولائی 5202 ء